احوال وطن

سیلاب کا قہر؛ تباه حال حیدرآباد کی بازآبادکاری کے لیے اروند کجریوال دیں گے 15؍کروڑ کا عطیہ

نئی دہلی: 20؍اکتوبر (عصر حاضر)  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بارش کے جاری قہر اور تباہ حال حیدرآباد کی بازآبادکاری کے لیے 15 کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کے روز اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے حیدرآباد میں حالات انتہائی نا گفتہ بہ ہوچکے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت ریاست تلنگانہ کو سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لئے 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ اروند کیجریوال کے اعلان کے بعد وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×