حیدرآباد و اطراف

بنڈلہ گوڑہ محمدیہ ہلز میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

حیدرآباد: 13/اکتوبر (عصر حاضر) شہر حیدرآباد کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ محمدیہ ہلز میں واقع محمد پہلوان کے فارم ہاؤز کی کمپاؤنڈ وال گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جس میں دو ماہ کی شیر خوار بھی شامل تھیں ہلاک ہوگئے۔ بارش سے پیش آنے والے حادثات میں اب تک کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔ اطلاع پاکر حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی مقام حادثہ پہنچ کر مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×