احوال وطن

کوٹہ کے ذریعہ سماجی فوائد کے حصول کے لیے ہریانہ کے حصار ضلع میں 40؍مسلم خاندانوں نے ہندو دھرم قبول کیا

حصار: 9؍مئی (ذرائع) ہریانہ کے ضلع حصار کے گاؤں بدھ میرا میں جمعہ کو 40 مسلم خاندانوں کے تقریباً 250 ارکان مرتد ہوکر ہندو بن گئے ۔ نئے مذہب سے ان کی وفاداری دیکھئے کہ اب ان کے پاس مردوں کو دفن نہیں کیا جاتا بلکہ اسے شمشان گھاٹ میں جلایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ماہ 6 مسلم فیملیوں کے 35 ارکان نے جندھ علاقہ کے گاؤں میں اسی طرح ہندو مت اختیار کیا تھا جس کا چرچا نہیں ہوا ۔ تاہم گزشتہ روز بھاری تعداد میں مسلمانوں کا ہندو بننا بلاشبہ بہت بڑی اور مسلمانوں کیلئے فکر و غور کرنے والی تبدیلی ہے ۔ مرتد ستبیر نے بتایا کہ اس کی ماں پھولی دیوی کی فطری موت ہوئی اور گاؤں والوں نے ابتداء میں طئے کیا کہ اسے دفن کیا جائے مگر ہندوؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد اس کی میت کو نذرآتش کیا گیا۔ ہندوستان میں اکثریتی فرقہ کو سالہا سال سے شکایت رہی ہے کہ غیرمسلم لوگ اسلام کی صف میں داخل ہوتے جارہے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ کئی قبائلی اور دیہی علاقوں میں ہندو عیسائیت بھی قبول کررہے ہیں ۔ تاہم اب مسلمانوں کے مرتد ہونے کا نیا رجحان شروع ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ کوٹہ کے ذریعہ سماجی فوائد کا حصول ہے ۔  مقامی مسلم ویلفیر آرگنائزیشن کے ریاستی صدر حرفول خان نے کہا کہ یہ سب کوٹہ کی حرص کا نتیجہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×