افکار عالم

عالمِ اسلام کی توجہ کا مرکز’منارہ حرمین‘ ڈیجیٹیل پلیٹ فارم کیا ہے؟

منارہ الحرمین” پلیٹ فارم "ڈیجیٹل دنیا میں رول ماڈل کیسے بنیں” کے نعرے کے تحت شروع کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ پلیٹ فارم صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے تلاوت کو فروغ دینے پر کام کر رہا ہے۔
قرآن اور حدیث نبوی کے علوم کے نظام اور نقطہ نظر کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اوربہترین تکنیکی معیارات کے ساتھ حرمین شریفین کا یہ پلیٹ فارم تلاوت کے صحیح مفہوم اور تصور کو وسعت دیتے ہوئے اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک حوالہ بنانا ہے۔
"منارہ الحرمین” پلیٹ فارم مذہبی خطبات، اسباق اور لیکچرز پیش کرنے، مذہبی رہ نمائی اور تبلیغ اور زائرین کو بغیر کسی رکاوٹ اور اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حرمین شریفین سے متعلقہ خدمات تک رسائی کے قابل بنانے کے لیے مختص ہے۔ یہ علماء اور اسلامی شریعت پر گہری دسترس رکھنے والے اہل علم کے ساتھ براہ راست رابطے کا امکان بھی فراہم کرتا ہے۔
اسلامی شرعی احکام کے بارے میں استفسارات اور فتووں کا جواب دینے اور متعدد زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو دنیا میں کہیں بھی غیر عربی بولنے والوں کی بہترین سروس ہے۔
یہ پلیٹ فارم حرمین شریفین کے آئمہ کے اسباق، لیکچرز، مذہبی حلقات اور خطبات کی متعدد زبانوں میں لائیو اور ریکارڈ شدہ ویڈیوز نشریات پیش کرتا ہے۔اس میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ہر جمعہ کے خطبات بھی شامل ہیں۔
اس میں سوال پوچھنے اور تحریری استفسارات اور لیکچرر یا شیخ سے جوابات حاصل کرنے کے لیے ایک ونڈو بھی ہے، جبکہ لیکچرز، اسباق اور اقساط کے دوران مواد کو براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس میں نشریاتی ڈیجیٹل مواد کو آرکائیو کرنے کے لیے ایک خصوصی لائبریری بھی ہے تاکہ یہ زائرین کے لیے وعظ، اسباق، لیکچرز اور خطبات کے شیڈول کے علاوہ ریڈیو اور برا کاسٹنگ کارپوریشن کے قرآن پاک چینل کی براہ راست نشریات کے لیے دستیاب ہو سکے۔
یہ پلیٹ فارم مسجد حرام میں منعقد ہونے والے کورسز اور علمی دروس کو یکجا کرتا ہے۔ تمام اسلامی دنیا سے لاکھوں زائرین اور طلبا ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم تمام دستیاب میڈیا، نشریاتی اور اشاعتی علمی اسباق، اورینٹیشن لیکچرز اور سروسز تک رسائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×