عمرہ کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے والے بنگالی معتمر کی جان کیسے بچائی گئی؟
حرم مکی میں طواف کے دوران بنگالی معتمر کو دل کا دورہ پڑنے کے واقعے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ دوران طواف بنگالی شہری کے دل کی حرکت بند ہو گئی اور اس کی سانس رک گئی تھی۔ چالیس سالہ معتمر کو فوری طور پر اجیاد اسپتال اور شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں لے جایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی زندگی بچالی گئی۔
مناسک عمرہ ادائی کے وقت بنگالی زائر کے دلکی دھڑکن بند ہونے کے بعد، مکہ ہیلتھ اسمبلی، جس کی نمائندگی اجیاد ہسپتال اور کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے کی، نے مشترکہ کوششوں سے چالیس بنگلہ دیشی حاجی کی جان بچا لی۔
مکہ مکرمہ ہیلتھ اسمبلی کے ترجمان حاتم المسعودی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مریض کو ہلال احمر کی ٹیم کے ذریعے اجیاد جنرل استپال لے جایا گیا۔ حرکت قلب بند ہونے سے اس کی حالت تشویشناک تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضروری طبی اقدامات کے بعد پتا چلا کہ مریض کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ اس کے بعد اسے شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں اسے مزید اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مریض کو کچھ وقت کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ مریض کے دل کے دائیں شریان بند تھی جسے کھولنے کے لیے اینجو پلاسٹی کی ضرورت تھی۔ وہاں سے مریض کو امراض قلب وارڈ منقتل کیا گیا جہاں اسے سٹینٹ لگا کر بند شریان کھول دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگالی معتمر کی زندگی بچانے میں سعودی ہلال احمر اور مکہ مکرمہ کی ہیلتھ سوسائٹی نے اہم کردار ادا کیا۔