افکار عالم

ایک عمرہ ادا کرتے ہی فوری دوسرے عمرہ کی اجازت حاصل کی جاسکتی ہے، پندرہ دن کی شرط ختم

مکہ مکرمہ: 24؍اکتوبر (ذرائع) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم کردی ہے۔ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔ عکاظ اخبار کے مطابق آئندہ ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی حاصل کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور عمرہ و نماز کے لیے آنے والوں کو کسی انتہائی حد کے بغیر پہنچنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×