افکار عالم

بیرون ممالک سے عازمین عمرہ کو لیکر متعدد پروازیں جدہ ائیرپورٹ پہنچیں گی

مکہ مکرمہ: 31؍اکتوبر (ذرائع) حرم مکی میں بیرون ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کرونا وبا کے پیش نظر عمرہ مناسک کی ادائی پر عاید کردہ عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ کل یکم نومبر بہ روز اتوار شروع ہو رہا ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کل اتوار سے شروع ہوگی اور مختلف ملکوں‌سے عمرہ زائرین کو لے کرمتعدد پروازیں جدہ پہنچیں گی۔ سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا جائے گا۔ جہاں پر کرونا کی وبا کی روک تھام کے پیش نظر اور خانۂ خدا کے مہمانوں کی صحت و سلامتی کے لیے سخت ایس اوپیز وضع کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں‌عمرہ زائرین کی آمد سے لے کر ان کی واپسی تک تمام مراحل جن میں ہوائی اڈے پر اترنے، بسوں کے ذریعے حرم قدسی کی طرف روانگی، چیکنگ پوائنٹس سے گذرنے، عمرہ مناسک کی ادائیگی اور واپسی تک کے مرحلے شامل ہیں میں ان کی صحت یقینی بنانے کے لیے سخت ایس اویپز وضع کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے عمرہ کی رجسٹریشن کے لیے’اعتمرنا’ ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے معتمرین کے مسجد حرام میں داخلے اور نمازیوں کی آمد ورفت کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت کے ایس اوپیز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×