افکار عالم

اعتمرنا ایپ میں زائرین کے لیے 4؍نئے اجازت نامے شامل

جدہ: 15؍اکتوبر (ذرائع) اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ کی اجازت کے اجراء کے بعد اب وزارتِ حج و عمرہ نے مسجد حرام میں مردوں اور خواتین کی باجماعت نماز کی ادائیگی‘ مسجد نبوی میں روضہ اطہر کی زیارت اور ریاض الجنۃ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت نامہ کے کالمس شامل کیے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ میں جن 4 نئے اجازت ناموں کا اجرا کیا گیا ہے ان میں مسجد الحرام میں مردوں کے لیے باجماعت نماز کا اجازت نامہ، مسجد الحرام میں خواتین کے لیے نماز کا اجازت نامہ، مسجد نبوی میں مردوں کے لیے روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ اور مسجد نبوی میں خواتین کے لیے ریاض الجنۃ میں نماز کا اجازت نامہ شامل ہے‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی میں ریاض الجنۃ میں نماز کے اجازت نامے جاری کرنے میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ روضہ میں گنجائش سے 75 فیصد سے زیادہ افراد ایک وقت میں موجود نہ ہوں‘۔ ’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے جس میں گنجائش کے مقابلے میں 75 فیصد افراد کو اجازت نامہ دیا جائے گا‘۔ واضح رہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا اجرا 4 اکتوبر سے کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×