افکار عالم

حرم مکی کے داخلے دروازوں پر جدید تجرباتی سینیٹائزنگ گیٹس کی تنصیب

مکہ مکرمہ: 7؍مئی (ذرائع) حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل پریزیڈینسی نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجدالحرام کے داخلی دروازوں پر از خود تطہیری عمل کے گیٹ نصب کر دیے ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ‘ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس تجرباتی ہیں۔

پریذیڈنسی کے ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے بتایا ہے کہ ‘ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ یہ گیٹس رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام کے زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔’

اب مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو پہلے از خود تطہیر کے لیے نصب گیٹ سے گزرنا ہوگا،وہاں اس پر سرتا پاؤں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور صاف کیا جائے گا۔

مسجد حرام میں ان دروازوں کی تنصیب سے صرف ایک ہفتہ قبل تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔یہ طاقتور کیمرے بیک وقت 25 تک افراد کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرسکتے ہیں۔یہ کیمرے بھی مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر نصب کیے گئے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی اسی طرح کے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

سعودی حکومت نے مارچ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا اور الحرمین الشریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم) میں تاحکم ثانی عام لوگوں کا داخلہ بند ہے۔رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی حکومت نے شہروں میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی لیکن مکہ مکرمہ میں بدستور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اپریل میں ان افواہوں کی تردید کی تھی کہ مملکت بھرمیں مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائی کے لیے کھولا جارہا ہے۔سعودی عرب نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کے لیے بند کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×