افکار عالم

مسجد حرام میں نماز تراویح کے دوران سماجی دوری پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے؟

جدہ: 27؍اپریل (ذرائع) کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کا ذمہ دار ادارہ ‘حرمین جنرل پریزیڈنسی’ کی جانب سے مسجد حرام میں سماجی فاصلے کے اصول اور صحت سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد شروع کرا دیا ہے۔ مسجد حرام اور صحن بیت اللہ یعنی مطاف میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں نمازیوں کو فاصلے پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ سفارشات کے بعد حرمین پریزیڈنسی کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نماز تراویح پانچ تسلیمات (سلام) پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ تکمیل قرآن نماز تہجد میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ شاہ سلمان نے حرمین شریفین میں پانچ سلاموں کے ساتھ نماز تراویح اور نماز تہجد میں تکمیل قرآن کی ہدایت کی تھی۔

حرمین پریزیڈنسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کا کہنا ہے کہ نمازوں اور تراویح میں اختصار کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین میں تراویح کے بجائے صرف عشاء کی نماز ادا کی جائے گی جب کہ تراویح کے بجائے تہجد کی نماز ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×