افکار عالم

حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 14؍ستمبر تک جاری رہے گا‘ تا حال 16؍لاکھ سے متجاوز حجاج اپنے وطن روانہ

مکہ مکرمہ: 9؍ستمبر (ذرائع) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تا حال 1,646,689 غیر ملکی حجاج اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے جبکہ2 لاکھ 9ہزار اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ 1؍لاکھ87؍ ہزار 971 غیرملکی حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں  جبکہ 21؍ہزار مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے مطابق10؍ لاکھ1؍ہزار 285 حجاج جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ، 5 لاکھ 31؍ ہزار177 مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ائیر پورٹ اور 1508 ؍ حجاج طائف ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے۔  شیڈول کے مطابق14 ستمبر تک تمام غیر ملکی حجاج سعودی عرب سے چلے جائیں گے۔ فضائی راستوں سے واپسی کرنے والے حجاج 15,35,334‘ خشکی راستوں سے واپسی کرنے والے حجاج کی تعداد 94,273 اور بحری راستوں سے واپسی کرنے والے 17082حجاج کرام ہیں ۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ سال کے لیے حج تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×