عالمی خبریں

عازمین حج کی آمد کا سلسلہ مکمل ہوا سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کا بیان

مکہ مکرمہ: 9؍اگسٹ (ذرائع) سات ذوالحجہ کو عازمین کی مکہ آمد کا عمل مکمل ہو گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق حج سیزن میں ذمے داریاں انجام دینے والے اداروں کے مشن کا آغاز تمام راستوں کے ذریعے عازمین حج کے مملکت پہنچنے کے ساتھ ہوا تھا۔مشاعر مقدسہ میں متعلقہ اداروں کی ذمے داریوں میں عازمین حج کی منی منتقلی کے بعد نو ذوالحجہ کو انہیں عرفات پہنچانا، غروب آفتاب کے بعد حجاج کی عرفات سے مزدلفہ منتقلی اور وہاں رات گزارنا، دس ذوالحجہ کی صبح عید الاضحی روز منی واپسی اور دیگر مناسک کی تکمیل شامل ہے۔

میجر الترکی نے یہ تمام باتیں رواں سال 1440 ہجری کے لیے حج کے منصوبوں پر عمل درامد کے حوالے سے پہلی پریس کانفرنس کے دوران بتائیں۔ میجر الترکی کے مطابق حجاج کرام میں تقریبا 80% لوگ مناسک حج کا پہلا روز منی میں گزار کر نو ذوالحجہ کی صبح عرفات روانہ ہوتے ہیں جب کہ 20% کے قریب لوگ نو ذوالحجہ کی صبح مکہ مکرمہ سے براہ راست عرفات منتقل ہوتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×