افکار عالم

حرمین شریفین میں دیڑھ سال بعد فرزندان توحید کی نماز جمعہ کی سو فیصد گنجائش کے ساتھ ادائیگی

مکہ مکرمہ: 22؍اکتوبر (ذرائع) حرمین شریفین میں تقریبا ڈیڑھ برس کے بعد سماجی فاصلے کے بغیرپہلی جمعہ کی نماز ادا کی گئی ـ ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والوں کی سہولت کے مزید 50 دروزاے بھی کھولے گئے ہیںـ
اخبار 24 کے مطابق کورونا کی وبا کی وجہ سے حرمین شریفین میں بھی نماز باجماعت کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی ـ پابندی کا مقصد کورونا کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنا ہےـ
وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کی جانب سے سائنسی بنیاد پرجاری رپورٹ پرعمل کرتے ہوئے حرمین شریفین میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کی آمد کی اجازت دے جس پر عمل درآمد گزشتہ اتوار 17 اکتوبر سے کیا گیا تھاـ
کورونا کی وبا کے باعث تقریبا ڈیڑھ برس بعد 22 اکتوبر 2021 کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں پہلی جمعہ کی نماز سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی۔
نماز سے قبل امام صاحب کی جانب سے صفوں کی درستگی اور درمیانی فاصلہ ختم کرنے کی روایتی ہدایت کی گئی۔
حرمین شریفین میں ڈیڑھ برس بعد اسی طرح نماز جمعہ ادا کی گئی جیسے کورونا کی وبا سے قبل ادا کی جاتی تھی ـ صفوں کے درمیان فاصلہ ختم اور نمازی ایک دوسرے سے جڑے رب تعالی کی بارگاہ میں حاضر تھےـ
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے حرمین شریفین میں آنے والے زائرین اور وہاں کام کرنے والوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حرمین میں مستقل بنیادوں پرسینیٹائزنگ کا عمل جاری رہتا ہے علاوہ ازیں جگہ جگہ سینیٹائزر بوتلیں موجود ہیں تاکہ زائرین ہاتھوں کو جراثم کش محلول سے صاف کرسکیں۔
حرمین شریفین میں ان ہی افراد کوجانے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں ـ توکلنا اور صحتی ایپ پر انکا اسٹیسٹ امیون ہونے پر ہی انہیں عمرہ یا روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے پرمٹ جاری کیاجاتا ہے ـ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×