افکار عالم

مسجد الحرام میں معتکفین کے لیے بیسمنٹ کا حصہ مخصوص، اشیاء کے لیے لاکرز کی فراہمی

سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے والوں کےلیے بیسمینٹ کو مخصوص کیا گیا ہے جہاں ہر معتکف کو اپنی اشیا رکھنے کےلیے خصوصی لاکرکی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین کے شعبہ رہنمائی و آگاہی کے نائب صدربدرالفریح کا کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے آنے والوں کےلیے شاہ فہد گیٹ نمبر 73 مخصوص ہے جہاں سے سیدھا مسجد الحرام کے بیسمینٹ میں پہنچا جاسکتا ہے جو معتکفین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے‘۔ اعتکاف کےلیے خواتین اورمردوں کےلیے علیحدہ مقامات کو مخصوص کیا گیا ہے جہاں وہ رمضان کے آخری دس دن اعتکاف میں گزاریں گے۔ دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق اعتکاف کرنے والوں کے لیے پرمٹ کا اجرا پیرسترہ رمضان سے کیاجائے گا۔ اعتکاف کےلیے جن افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ان کے پرمٹ مسجد الحرام کی مغربی سمت کے صحن میں قائم مخصوص کیبن جو شاہ عبداللہ گیٹ نمبر119 کے سامنے ہے سے وصول کیے جاسکیں گے۔ واضح رہے ضوابط کے مطابق حرمین شریفین میں اعتکاف کرنےوالوں کے امورکومنظم رکھنے کے لیے معتکفین سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں تاکہ انکے لیے خصوصی پرمٹ جاری کیاجا سکے۔ پرمٹ کے ذریعے ہی معتکفین کو استعمال کےلیے سامان لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×