افکار عالم

امسال خطبۂ حج علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے

مکہ مکرمہ: 28؍جولائی (ذرائع) سعودی عرب کے ممتاز علماء بورڈ کے رکن اور ایوانِ شاہی کے مشیر علامہ شیخ عبدالله بن سلیمان المنیع امسال میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی ہے۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے اس سال میدان عرفات سے  حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دی ہے۔  یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔ اس سال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔ شیخ عبدالله المنیع کی ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری سکول سے حاصل کی پھر الاحسا میں تجارت سے منسلک ہوگئے۔
شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔ 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 89 برس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×