احوال وطن

گجرات میں مہلوکین کے تئیں اظہارِ تعزیت کے لیے 2؍نومبر کو ریاست گیر سوگ کا اعلان

گاندھی نگر،: یکم؍نومبر (عصرحاضر) گجرات ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر راجندر ترویدی نے منگل کو کہا کہ ریاستی حکومت نے 2 نومبر کومہلوکین کے تئیں اظہارتعزیت کے لیے ریاستی سطح پر یوم سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹرترویدی نے آج بتایا کہ موربی پل حادثے میں انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے 170 لوگوں کو بچایا گیا، 152 کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی اور 17 متاثرین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں مرنے والے تمام 135 افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔
کیبل برج کے ٹوٹنے سے جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے خدا سے مہلوکین کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعاکی۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر نے کہا کہ اس واقعہ سے ریاست کا ہر شہری غمزدہ ہے، ایسے میں ریاستی حکومت نے بھی کل مرنے والوں سے اظہار تعزیت کے لیے 2 نومبر کو ریاست گیر سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں اور سرکاری دفاتر میں قومی پرچم بھی آدھا جھکا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×