احوال وطن

’شیم شیم‘ کی گونج میں گگوئی نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا لیا حلف‘ اپوزیشن نے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی: 19؍مارچ (عصر حاضر) سابق چیف جسٹس آف انڈیا نے آج 19؍مارچ 11؍بجے راجیہ سبھا کی کاروائی شروع ہوتے ہی اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا‘ چئیر پرسن وینکیا نائیڈو نے حلف کے لیے رنجن گوگوئی کے نام کا اعلان کیا‘ اعلان کے ساتھ ہی ایوان میں زبردست نعرہ بازی شروع ہوگئی اور شیم شیم کی آوازیں بلند ہونے لگیں‘ اپوزیشن نے اس نامزدگی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کی جانب سے سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر نامزد کیے جانے کا اعلان کرنے کے بعد سے اس فیصلہ کے خلاف سیاسی و سماجی لیڈروں‘ دانشواران اور ماہرینِ قانون کی جانب سے کی مخالفت جاری ہے۔ یہ مخالفت آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ اس وقت بھی دیکھنے کو ملی جب رنجن گگوئی راجیہ سبھا میں رکنیت کا حلف لینے کے لیے آگے بڑھے۔ اس وقت راجیہ سبھا میں ‘شیم-شیم’ (شرم کرو، شرم کرو) کا نعرہ گونج اٹھا، اور پھر ایوان کے چیئرمین ایم. ونکیا نائیڈو نے اپوزیشن پارٹی لیڈران سے گزارش کر انھیں خاموش کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×