احوال وطن

جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے شیخ الحدیث مولانا وسیم احمد سنسارپوریؒ کا انتقال پُر ملال

گنگوہ: 11؍اپریل (عصر حاضر) مفتی ساجد کھجناوری کی اطلاع کے بموجب انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر کلفت اثر دی جاتی ہے کہ جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے شیخ الحدیث اور بلندپایہ محدث حضرت مولانا وسیم احمد سنسارپوری کا ابھی شام کے آٹھ بج کر پینتیس منٹ پر گنگوہ میں اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے اناللہ واناالیہ راجعون
آپ 1984ء سے جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ میں بخاری شریف سمیت صحاحِ ستہ کی متعدد کتب کا درس دے رہے تھے
آپ کاسن پیدائش 1952ء  ہے ۔
ابتدائی تعلیم اپنے آبائی وطن سنسارپور کے مدرسہ فیض رحمانی میں حاصل کی بعدازاں جامعہ اشرف العلوم رشیدی میں داخلہ لے کر شرح جامی بحث فعل تک تعلیم پائی۔
1964ء عیسوی میں مظاہرعلوم سہارن پور میں داخلہ لیا اور کنزالدقائق شرح تہذیب وغیرہ سے درس نظامی کا سلسلہ آگے بڑھایا اور 1970ء عیسوی میں مظاہرعلوم سے سندفراغ پائی۔
آپ کے اساتذہ میں حضرت مولانا محمد یونس جون پوری فقیہ الاسلام مفتی مظفرحسین اور مولاناشاہ محمداسعداللہ رحمہم اللہ شامل ہیں ۔
درس نظامی کی تکمیل کے بعد تاحال آپ جامعہ اشرف العلوم میں تاحال تدریسی فرائض نبھارہے تھے‘ جامعہ کے بانی مدیر حضرت مولانا قاری شریف احمد گنگوہی قدس سرہ کا آپ کو اعتماد حاصل تھا‘ آپ کے سانحۂ وفات پر جامعہ کے ناظم اعلی مفتی خالدسیف اللہ نقشبندی سمیت سرکردہ علمی شخصیات نے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×