افکار عالم

فرانس کے صدر ماکروں کے منھ پر تھپڑ رسید، سیکوریٹی اہلکار اپنے صدر کو بے توقیر ہوتے دیکھتے رہ گئے

فرانس: 8؍جون (ذرائع) فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں کو ملک کے جنوب مشرق کے دورے کے موقع پر ایک شہری نے تھپڑ رسید کردیا۔ 43 سالہ صدر ماکروں کو شہری سے تھپڑ پڑنے کےمنظر کی ویڈیو فرانس کے بی ایف ایم نیوز چینل نے نشر کی ہے۔ صدر ماکروں فرانس کے جنوب مشرق میں واقع ڈروم ریجن میں ایک گاؤں تائن 1 ہرمٹیج کے دورے پر تھے۔ان کی آمد سے قبل سکیورٹی حکام نے لوگوں کو ان سے دور رکھنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ لیکن صدر ماکروں اس کے باوجود اپنے استقبال کے لیے کھڑے مداحوں کی جانب تیزی سے بڑھ گئے اورایک شخص کے بالکل قریب پہنچ گئے۔اس نے انھیں اپنے مزید قریب کیا،ان کا ایک بازو پکڑنے کی کوشش کی اور ان کے مُنھ پر تھپڑ رسید کردیا۔ یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو یورپ کی بڑی طاقت کے طاقتور صدر کو ایک عام شہری کے ہاتھوں یوں بے توقیر ہونے سے بچانے کا موقع ہی نہیں ملا۔ بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×