احوال وطن

نوجوان نسل کا مستقبل تشویشناک‘ اصلاحِ معاشرہ مہم وقت کا اہم ترین تقاضہ

نئی دہلی: 22؍دسمبر (پریس ریلیز) آج جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی یک روزہ میٹنگ مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری میں منعقد ہوئی جسکا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن پاک اور مولانا جمیل اختر قاسمی کی نعت رسول سے ہوا میٹنگ کی صدارت مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی نے کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہر زمانے میں اصلاح معاشرہ کی ضرورت ہے لیکن اس وقت بطور خاص وقت کا اہم تقاضا ہے اسلئے کہ آج کے دور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں سے نوجوان نسل کا مستقبل انتہائی تشویشناک ہے قبل ازیں مفتی عبد الرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء دہلی میٹنگ اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی مختلف طرح کی برائیوں کی تباہ کاریوں کے مد نظر مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت اور مولانا سید ازہر مدنی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہند کی نگرانی میں جمعیۃ علماء دہلی کے تمام اضلاع اور مقامی یونٹوں میں اصلاح معاشرے کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ابھی کم و بیش تیس پروگرام ہوچکے ہیں اور مستقبل میں تمام مساجد میں پروگرام کا سلسلہ جاری ہے ساتھ ہی ساتھ اصلاح معاشرہ کو تحریک کے طور پر لیتے ہوئے مسجد وار کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ یہ سلسلہ مستقل جاری وساری رہے. ناظم اصلاح معاشرہ کی ہدایت کے مدنظر نیز اس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے مفتی عبدالرازق مظاہری کی سربراہی میں جمعیۃ علماء دہلی کی ایک پانچ رکنی اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مفتی عبدالرازق مظاہری کنوینر کے علاوہ مولانا محمد فرقان قاسمی. قاری محمد دلشاد قمر مظاہری. قاری محمد ساجد فیضی. مولانا جمیل اختر قاسمی. مولانا محمود احمد قاسمی. ڈاکٹر رضائالدین شمس کے نام شامل ہیں ساتھ ہی ساتھ تمام اضلاع کو بھی اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دینے کی تاکید کی گئی. میٹنگ میں ملک میں فرقہ پرستوں کی طرف سے پھیلائی جارہی بدامنی اور بعض ریاستوں کے وزرائے اعلٰی کی جانب سے پیدا کئے جارہے مختلف طرح کے مسائل اور خوف و ہراس پر اظہار افسوس ومذمت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام طبقات کو ساتھ لئے بغیر ملک میں ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے اسلئے یہ ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے کہ ملک میں امن و امان کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے ہرطرح کی فرقہ پرستی پر لگام لگائی جائے میٹنگ میں مدرسہ عالیہ عربیہ فتحپوری کے اساتذہ. مسجد فتحپوری کے دربان نیز وقف بورڈ کے ائمۂ کرام کی تنخواہوں کو لیکر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور دہلی سرکار سے اپیل کی جاتی ہے کہ جلد از جلد تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کیا جائے یہ وقف بورڈ کے اساتذہ وائمہ وغیرہ کے ساتھ سراسر ظلم ہے اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن.مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر. مولانا محمد عمر قاسمی نائب صدر.قاری دلشاد قمر مظاہری نائب صدر.،مفتی نظام الدین قاسمی نائب صدر،مفتی اسرارالحق مظاہری ناظم،مولانا محمد عرفان قاسمی سکریٹری،مولانا عبداللہ قاسمی ناظم. چوہدری محمد اسلام. مولانا انتظار حسین مظاہری. قاری اسرار الحق قاسمی.مولانا محمدممتاز قاسمی،مفتی محمد عیاض مظاہری،مفتی کفیل الرحمٰن قاسمی،قاری عبدالرزاق خانپور. مولانا محمود حسن گووند پوری. مولانا محمد راشد حوض رانی.مولانا محمد ایوب بوانہ،حافظ محمد یاسین نریلہ.ڈاکٹررضائالدین شمس،حافظ رئیس اتم نگر,مولانا عبدالرشیدوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×