احوال وطن

فریڈم فرنٹ کے تحت جالنہ میں جشن جمہوریہ کا شاندار انعقاد

جالنہ: 26؍جنوری (پریس ریلیز)  آج ٢٦ ۔ جنوری کو یوم جمہوریہ کی مناسبت سے فریڈم فرنٹ جالنہ کی جانب سے دکھی نگر قدیم جالنہ میں ایک شاندار پروگرام مولانا سید نصراللہ حسینی۔ سہیل۔ ندوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اس تقریب میں شہر جالنہ کی مقتدر شخصیات نے نہ صرف اپنی شرکت درج کی بلکہ اپنے قیمتی خیالات کابھی اظہار کیا، شیخ مجیب سر صدر شعبہ قسط و عدل جماعت اسلامی مہاراشٹر نے اپنی تقریر میں جمہوریت کے اصل تقاضوں اور مطالبات کا ذکر کیا، اور کہا کہ بھارت میں آج جمہوریت اور سیکولر ازم کے تحفظ کی جدوجھد جاری ہے،حافظ سید ممتاز نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی حقیقی آزادی کی بقاء کے لیے جنگ لڑی جائے اس کے لئے نوجوانوں کو پوری قوت کے ساتھ آگے آنا چاہیے،مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے CCA بل کا ملک میں نفاذ حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے، سید شاکر سر امیر مقامی جماعت اسلامی جالنہ نے مسلمانان ہند کا اکثریت کے ساتھ ملک و قوم کے لئے اٹھ کھڑے ہونا خوش آیند بات ہے، ایوب خان جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ نے موقع محل کی مناسبت سے بہترین اشعار اور تاثرات پیش کئے،مولانا سہیل ندوی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ موجودہ نسل کو جنگ آزادی کی حقیقی تاریخ سے واقف کرایا جائے تاکہ وہ اپنے اسلاف کی ملک کے تئیں خدمات اور قربانیوں سے متعارف ہوں،ایسے پروگرام محلہ محلہ ھونا چاہئے، نیز حکومت ہند کا شہریت ترمیمی کالے بل کوملک میں لاگو کرنا آئین ہند اور جمہوریت کی روح پر حملہ ہے، مولانا زبیر ندوی نے اس جلسہ کی نظامت کے فرائض اچھے سلیقہ اور بحسن و خوبی انجام دئیے، جشن جمہوریت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے مولانا احسان ندوی، مفتی نعمان ندوی، مفتی سید عذیر، فریڈم فرنٹ کے کارکن سید فضیل،حافظ عبداللہ ندوی،سید عمیر حسینی،مختار بھائی، محمد ضمیر بھائی منڈپ والے، محمد وسیم،عبدالحمید گتہ دار، قاضی ظہیر محمد ارباز وغیرہ نے قابل تعریف محنت کی، جبکہ سید فضیل نصراللہ حسینی نے حاضرین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ اس پروگرام میں مقامی علماءکرام، معززین شہر اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×