ریاست و ملک

جوگولامباگدوال میں کلکٹریٹ کے سامنے کسانوں کا دھرنا

حیدرآباد:23؍اکتوبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں کسانوں نے کلکٹر یٹ کے سامنے دھرنادیا۔ضلع کے آئجہ منڈل سے تعلق رکھنے والے ان احتجاجی کسانوں نے الزام لگایا کہ کپاس کے بیجوں سے پودے نہیں اگے ہیں۔انہوں نے ایک کمپنی سے کپاس کے بیجوں کی خریداری کی تھی تاہم ان کو نقصان کے ساتھ ساتھ مایوسی کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیااور کہاکہ حکومت ان کی مدد کرے۔کسانوں نے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔بعد ازاں کسانوں نے کلکٹرسے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اس مسئلہ پر نمائندگی بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×