حیدرآباد و اطراف
مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ ونہی عن المنکرات
حیدرآباد: 26/نومبر (پریس نوٹ) مقامی مجلس دعوۃالحق حیدرآباد مسجد النور مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم باقرباغ سعیدآباد حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ ونہی عن المنکرات بہ تاریخ 27/نومبر 2022ء بہ روز اتوار بہ وقت بعد نماز ظہر (نمازظہر00-2 بجے) مقرر ہے۔ ان شاءاللہ اس موقع پر2:30 تا 00-3 بجے حضرت مولانا مفتی محمد مشہودالدین صاحب مدظلہ العالی استاد عربی ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد 3:00 تا 4:00 بجے حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب مفتاحی کیرانوی مدظلہ (خلیفہ مجاز حضرت محی السنہ رحمۃ اللہ علیہ) کے خطابات ہوں گے مستورات کے لیے پردہ کانظم رہے گا۔ آپ حضرات سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔