ریاست و ملک

دوباک اسمبلی حلقہ سے بھاجپا امیدوار رگھونندن فتحیاب

حیدرآباد : 10؍نومبر (عصر حاضر) دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار رگھو نندن راؤ نے فتح حاصل کرلی ہے۔ پہلے ہی راؤنڈ سے مسلسل سبقت بنائے رکھنے والے رگھو نندن نے بالآخر جیت درج کرلی۔ درمیان میں مقابلہ سخت ہوگیا تھا لیکن آخری چھ راؤنڈ میں بازی مارنے میں کامیاب ہوگئے۔ رگھو نندن نے اپنے مد مقابل سولیپیتا سجاتا کو 1068 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو جملہ 627729 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ حکمران جماعت ٹی آر ایس کے امیدوار کو 61302 اور کانگریس کے چیرکو سری نواس ریڈی کو 21819 ووٹ حاصل ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×