احوال وطن

حضرت مفتی محمد راشد اعظمی محدث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کا ایک روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد 16؍جنوری (پریس نوٹ) مفتی محمد عرفان قاسمی(استاذ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن و معتمد تحفظ شریعت ٹرسٹ) کی اطلاع کے بہ موجب حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی مدظلہ(استاذ حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند)تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ اور تحفظ شریعت ٹرسٹ کی مشترکہ دعوت پر بہ تاریخ 25/جنوری 2023ء بہ روز چہارشنبہ رات دیرگئے ایک روزہ دعوتی دورے پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔
حضرت مفتی صاحب مدظلہ کے پروگرام کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
26 جنوری 23ء بہ روز جمعرات صبح نو بجے حضرت مفتی صاحب جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبرپیٹ حیدرآباد کے احاطے میں منعقد جشن جمہوریت سے ملک کے موجودہ حالات اور آئین ہند کے موضوع پر کلیدی خطاب فرمائیں گے۔
بعد نماز عصر دفتر عصر حاضر پر عصر حاضر ای پیپر کی ویب سائٹ کا افتتاح مفتی صاحب کے دست مبارک سے انجام پائے گا،جہاں نمائندگان عصر حاضر کے درمیان مختصر خطاب اور دعا فرمائیں گے ۔
نیز اسی دن بعد نماز عشاء مسجد گنج شہیداں جھرہ ٹپہ چبوترہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے تحفظ شریعت ٹرسٹ کے دوسرے عظیم الشان سالانہ اجلاس سے فتنۂ انکار حدیث اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر صدارتی خطاب فرمائیں گے۔
27 /جنوری 23ء کی صبح سات بجے مفتی صاحب کی روانگی عمل میں آئے گی ۔ان شاءاللہ تعالیٰ
مفتی صاحب سے ملاقات کے خواہاں تلامذہ و متعلقین جمعرات کے دن بعد ظہر تا عصر جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزادنگر عنبرپیٹ حاضر ہوکر ملاقات فرماسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×