احوال وطن

محکمۂ ریلوے کی جانب سے 12؍ستمبر سے مزید 80؍مسافر ٹرینیں شروع کی جائیں گی

نئی دہلی: 5؍ستمبر (عصر حاضر) محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کو 12 ستمبر سے 80 نئی اسپیشل ٹرینیں شروع  کی جائیں گی ۔ ان کے لئے بکنگ 10 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ ریلوے بورڈ چیئرمین وی کے یادو  نے بتایا کہ ان ٹرینوں کو پہلے سے چل رہی 230 ٹرینوں کے علاوہ چلایا جائے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ وزارت ریلوے نے پہلے کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی تھیں اور اس کے بعد اسپیشل ٹرین خدمات کی شروعات کی تھی ۔ کورونا وبا کی وجہ سے فی الحال سبھی ٹرینیں بند ہیں اور صرف 230 اسپیشل ٹرینیں ہی چلائی جارہی ہیں ۔ اس میں 80 مزید ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کے آمدورفت کی نگرانی کی جائے گی اور جہاں بھی ٹرین کی مانگ زیادہ ہوگی یا ویٹنگ لسٹ طویل ہوگی ، وہاں کلون ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ امتحانات کیلئے یا ایسے ہی کسی مقصد کیلئے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اپیل کئے جانے پر ٹرینوں کو چلایا جائے گا ۔

ریلوے نے اسٹیشن کیمپس میں سفر کے دوران بھی فیس ماسک پہننا لازمی کردیا ہے ۔ اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ سے گزرنے کیلئے سبھی مسافروں کو کم سے کم 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا ۔

جن لوگوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں نظر آئے گی ، انہیں ہی ریلوے محکمہ اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دے گا ۔ اس کے علاوہ سبھی کو سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ مسافروں کو اپنے موبائل پر آروگیہ سیتو ایپ بھی انسٹال کرنا ہوگا ۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہندوستانی ریلوے مسافروں کو تکیہ ، کمبل اور پردے جیسی چیزیں دستیاب نہیں کرا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×