لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگ اب اپنے گھر لوٹ سکتے ہیں‘ مرکزی وزارتِ داخلہ نے جاری کی گائڈ لائن
نئی دہلی: 29؍اپریل (عصر حاضر) لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے تارکین وطن محنت، کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباء اور دوسرے لوگوں کو سڑک کے راستے سے ان کی آبائی ریاستوں میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملک میں بین ریاستی آمد و رفت کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد و رفت کی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کےلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کے لئے معیاری پروٹوکول بنانے کو کہا گیا ہے۔
GoI issues order to State/UTs to facilitate Inter-State mvmt of stranded people inc. #MigrantLabourers, in the country.
All persons to be medically screened at source & destination; & kept in home/institutional quarantine on arrival, as per @MoHFW_INDIA guidelines.#COVID19 pic.twitter.com/4zfztwB2NA— Spokesperson, Ministry of Home Affairs (@PIBHomeAffairs) April 29, 2020
نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کرےگا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائےگی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانے کی اجازت دی جائےگی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائےگی اور ان کےگھر میں ہی رہنے کو کہا جائےگا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائےگی۔ آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنےکے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔
حکم میں کہا گیا ہےکہ آروگیہ ایپ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے لوگوں کی صحت کی صورت حال کی نگرانی کی جا سکےگی اور ضرورت پڑنے پر ان کا پتہ لگایا جا سکےگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کے سڑک کے ذریعے آمد و رفت کےلئے بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان بسوں کو پہلے سینیٹائزکیا جائےگا اور ان میں بیٹھنے والے لوگوں کو جسمانی فاصلےکےقوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستے میں پڑنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کو ان بسوں کو ان کی منزل پر جانے کی اجازت دینی ہوگی۔
حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ افراد کی روانگی سے پہلے اور ان کے منزل پر پہنچنے پر ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ انہیں اپنے گھر پرکورنٹن رہنا ہوگا اور اگر ضرورت پڑے گی تو انہیں خصوصی کورنٹن مرکز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ان کی مسلسل صحت کی جانچ کی جائے گی۔ کورنٹن کےلئے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہکورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس کے لئے حکومت نے وقتا فوقتا ہدایات جاری کئے ہیں۔ آج حکومت نے یہ حکم انہی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔