احوال وطن

تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کورونا متأثرین کے علاج کے لیے اپنا پلازما کا عطیہ دے کر مثالی کارنامہ انجام دے رہے ہیں

نئی دہلی: 27؍اپریل (عصر حاضر) کوئی ویکسین اور دوائی نہ ہونے کی پریشانی جھیل رہی دنیا میں پلازما تھیریپی کو اپنایا جارہا ہے۔ اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے سد باب کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں‘ کورونا وائرس کے عنوان سے پورے ملک میں سب سے زیادہ بدنامی کا شکار ہوئی تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد بدنامی کی پرواہ کیے بغیر کورونا متاثرین کی مدد کےلئے آگے آئے ہیں۔ تبلیغی جماعت سے منسلک افراد نے اپنا پلازما عطیہ کرنا شروع کردیا ہے۔ دہلی کے سلطانپوری کوارنٹائن سینٹر میں موجود 4 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد نے اپنا پلازما عطیہ کیا ہے۔ ۔ تبلیغی جماعت سے منسلک افرادکے پلازما کو ٹرائل میں کام میں لایا جائےگا اور اس تھیریپی کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مدد کی کوشش کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کےلوگ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کےلئے آگے آئے اور دہلی کے اسپتالوں میں اپنا روزہ کھولنے کے بعدجانچ کے لئےخون کے نمونے دیئے، جن میں سے تقریباً  300 تبلیغی جماعت کے افراد منفی پائے گئے، نریلا میں تبلیغی جماعت کے 190 مریض ہیں، سلطان پوری میں 51 اور منگلول پوری میں تبلیغی جماعت سے وابستہ  42 افراد موجود ہیں۔ معلومات کے مطابق  دہلی کے اسپتالوں میں 1068 کورونا سے متاثر تبلیغی جماعت کے افراد موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 300 جماعت کے افراد کی دوبارجانچ کے بعد منفی رپورٹ  آئی ہے، جس کے بعد یہ تمام افراد کورونا سے متاثر مریضوں کی مدد کےلئے تیار ہیں۔  کل رات تبلیغی جماعت کے 4 افراد نے خون کا پلازما عطیہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×