احوال وطن

چینائی میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف جامعہ کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے کیا زبردست احتجاج

نئی دہلی ، 15 فروری (اے این آئی)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چینائی میں ہوئی پولیس کی بربریت کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور جامعہ کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے آج بتاریخ 15؍فروری کو دہلی میں واقع تامل ناڈو ہاؤس کے روبرو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جس میں عائشہ رنا‘ آصف اقبال تنہا‘ میران حیدر سمیت 100؍سے زائد مظاہرین کو پولیس نے اپنی گرفتار کرلیا۔ واضح ہو کہ 14 فروری کو چینائی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی ہوئی اور کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے جبکہ ایک دو کی موت بھی واقع ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×