احوال وطن

دہلی کے شاہین باغ میں شرپسندوں نے پھینکا پٹرول بم ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

نئی دہلی: 22؍مارچ (آئی این اے) جنتا کرفیو کے درمیان نئی دہلی کے شاہین باغ علاقہ جہاں 98؍دنوں سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے احتجاج چل رہا ہے وہاں پٹرول بم پھینکا گیا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایاہے کہ کسی نے دھرنا کیمپ کے قریب پٹرول بم پھینکا ہے۔ تاہم یہ مجرمانہ حرکت کس نے انجام دی ہے ۔اب تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بیرکیڈ کے قریب پلاسٹک کی بوتل میں کچھ دھماکہ خیز اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسپیشل کمشنر پولیس نے کہا ہے کہ کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

یادرہے کہ اتوار کے روز جنتا کرفیو کے دن صرف 4-5 خواتین شاہین باغ احتجاجی مظاہرے پر بیٹھی ہیں۔وزیر اعظم مودی کی جانب سے جنتا کرفیو کے اعلان کا شاہین باغ کے مظاہرین نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے جنتا کرفیو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، آج اسٹیج پر صرف دبنگ دادیاں ہی ہےاور باقی لوگ مظاہرہ گاہ سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×