احوال وطن

شہریت قانون سے متعلق بات کرنے تیار ہے مرکزی وزیر داخلہ

نئی دہلی: 13/فروری (آئی این اے) اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹنے کا بار بار دعوی کرنے والے ملک کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو ٹائمز ناؤ سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس کو بھی شہریت ترمیمی قانون سے متعلق شک و شبہ ہے وہ میرے دفتر سے اندرون تین یوم وقت حاصل کرکے بات کرے۔
وزیر داخلہ نے آج پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کی خانہ پری میں دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ عوام اس بات کو ماننے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں ہے کہ وہ این پی آر کے فارم کی خانہ پری کریں کیونکہ این پی آر ہی این آر سی کا خفیہ راستہ ہے جس میں دستاویزات تو طلب نہیں کیے جائیں گے لیکن شک کی بنیاد پر آفسر کسی بھی شہری کو مشتبہ قرار دے سکتا ہے پھر اس کو عدالت میں شہریت ثابت کرنا پڑے گا۔ ادھر شاہین باغ کے منتظمین نے حال ہی میں وزیر قانون روی شنکر پرساد کی بات کرنے کی دعوت یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ منتظمین کہیں بھی بات نہیں کریں گے حکومت ان سے بات کرنے کیلئے شاہین باغ پہنچے اور وہیں پر عام جنتا کے درمیان بات کرنی ہوگی۔ اب مرکزی وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد کوئی رد عمل کھل کر سامنے نہیں آیا۔
شاہین باغ سمیت دہلی میں مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا ، "جہاں تک احتجاج کا تعلق ہے تو ، ہر ایک کو پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے اور ہم لوگوں کے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں۔”
دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج سے پی ایف آئی کے روابط سے متعلق ایک سوال پر ، شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

زین العابدین کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×