احوال وطن

مرکزی حکومت نے 13؍ریاستوں کو کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی دی ہدایت

نئی دہلی: 24؍نومبر (عصرحاضر) مرکزی حکومت نے راجستھان، کیرالہ، پنجاب، جموں و کشمیر اور ناگالینڈ سمیت 13 ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام خطوں میں کووڈ ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ’’ملک میں کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ میں کمی دکھائی دے رہی ہے، لیکن کچھ علاقوں میں آبادی کے حساب سے کووڈ ٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے۔ ریاستوں کو تہواروں، شادیوں وغیرہ جیسے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنا چاہیے۔‘‘
یہ خطوط ناگالینڈ، سکم، مہاراشٹر، کیرالہ، گوا، منی پور، میگھالیہ، جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، مغربی بنگال اور لداخ کو بھیجے گئے ہیں۔خط میں مرکزی حکومت نے تمام شعبوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
خط میں مرکزی حکومت نے ضلع وار آبادی اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کووڈ ٹیسٹنگ کی تفصیلات بھی دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×