ریاست و ملک

دیوالی سے پہلے ہی عوام پر پھوٹا مہنگائی کا بم، کمرشیل سلنڈر گیس کی قیمت میں 266 روپیے کا اضافہ

دیوالی سے قبل عوام پر ’مہنگائی بم‘ زوردار انداز میں پھوٹا ہے۔ پٹرول-ڈیزل کے بعد کمرشیل سلنڈر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں آج سے 266 روپے کا اضافہ ہوا۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت آج سے 2000.50 روپے ہوگی جو پہلے 1734 روپے تھی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بہت زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی تھیں۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کچھ مہینے پہلے ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ اب لوگوں کو خوف ستانے لگا ہے کہ کچھ دنوں بعد کہیں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہ کر دیا جائے۔
اس سے قبل پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب کئی مقامات پر پٹرول کی قیمتیں 110 روپے یا اس سے پار ہو گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اکتوبر میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 25 بار اضافہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×