احوال وطن

ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ٹویٹر کو نئے آئی ٹی قواعد پر عمل کرنا ہی ہوگا: دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی: 31؍مئی (عصرحاضر) دہلی ہائی کورٹ  نے پیر کے روز کہا کہ ٹویٹر  کو ڈیجیٹل میڈیا کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کے نئے قواعد کی تعمیل کرنی ہوگی۔ جسٹس ریکھا پلی  نے مرکز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل امیت آچاریہ کی جانب سے اس ضوابط کی تعمیل نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی درخواست پر اپنا مؤقف مانگا ہے۔ جب کہ ٹویٹر نے عدالت کے روبرو یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قواعد کی تعمیل کی ہے اور ایک مقام شکایت افسر مقرر کیا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے اس دعوے پر اختلاف کیا۔

دہلی ہائی کورٹ  نے کہا کہ ’’اگر اسے (ٹویٹر کو)برقرار رہنا ہے تو اسے ان قواعد پرعمل کرنا ہوگا ہی ہوگا‘‘۔ وکیل آکاش واجپائی اور منیش کمار کے ذریعہ دائر اپنی درخواست میں اچاریہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ  انفارمیشن ٹکنالوجی کے نئے قواعد مبینہ طورپرعمل آوری نہیں کی جارہی ہے جب کچھ ٹویٹس کے خلاف شکایت درج کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ٹویٹر ابھی بھی اصولوں پر نہیں کررہا ہےعمل
ہفتے کے روز سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گوگل ، فیس بک اور واٹس ایپ جیسی بڑی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے ڈیجیٹل قواعد کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کیں ہیں ، لیکن ٹویٹر اب بھی ان اصولوں پر عمل نہیں کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویٹر نے چیف تعمیل آفیسر کی تفصیلات آئی ٹی وزارت کو ارسال نہیں کیں اور ایک وکیل کی نوڈل لاسیسن شخص اور شکایات افسر کے طور پر کام کرنے والی ایک وکیل کی تفصیلات ایک قانونی فرم میں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا ، یہ تب ہے جب آئی ٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ان نامزد افسران کو کمپنی کے ملازمین اور ہندوستان میں رہائشی ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×