ریاست و ملک

کلاسس شروع نہ ہونے سے پریشان جامعہ ہمدرد کے طلبہ نے اخبارات و نیوز چینل اور ویب پورٹل کے مدیروں کو لکھا خط

نئی دہلی: 8؍اپریل: (پریس ریلیز) جامعہ ہمدرد کے طلباء نے کلاسس نہ چالو ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اپنے درد کا اظہار کیا ہے اور اخبارات وچینل کے ذمہ داران کو اپنے حق کےلیے آواز اُٹھانے کی گزارش کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہندی تحریر میں درج ہے کہ ’’ہم جامعہ ہمدرد کے طالب ہیں، گزشتہ ۴‘جنوری ۲۰۲۱ کو وزارت آیوش (آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھ)  سے سبھی آیوش کالج کھولنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، لیکن ابھی تک ہمارےکالج جامعہ ہمدرد کو نہیں کھولا گیا ہے، جبکہ دوسرے صوبوں میں بی یو ایم ایس کالج کھولے جاچکے ہیں، اور خود دہلی میں طبیہ کالج قرول باغ آف لائن چل رہا ہےـ جب ہم نے اپنے ڈین سے کالج کھولنے کی بات کی، تو پہلے انہوں نے تحریری طور پر وزارت آیوش کی ایڈوائزری مانگی، جب ہم طلبا نےآیوش کی ایڈوائزری انہیں دکھا دی تو انہوں قیادت کرنے والے طلبہ کو اساتذہ کے ساتھ مل کر پریشان کرنا شروع کردیا اور کووڈ کو لے کر مختلف قسم کے حیلے بہانے کرنے لگے۔ ہم طلباء نے کہا کہ ہمارے ہی کیمپس میں ایم بی بی ایس کالج کھلا ہوا ہے تو ان کے ایک استاد نے طنزاً کہا کہ وہ فیس زیادہ دیتے ہیں، اور نیٹ میں ان کے نمبرات زیادہ ہوتے ہیں، (گویا وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ ان کی فیس زیادہ ہے اس لئے ان کو کووڈ نہیں ہوتا، اور تم لوگوں کی فیس کم ہے)۔ ہم لوگ بھی میڈیکل کے طالب علم ہیں اور ہماری طب میں بھی مشق کا ایک طویل نصاب ہے ہم ہندوستانی میڈیسین پڑھتے ہیں، ہم مستقبل میں بیماروں کا علاج کریں گے اب اپ خود سوچئے کہ آن لائن پڑھ کے ہم کتنے اچھے یا برے ڈاکٹر بنیں گے، آپ سے گزارش ہے کہ ہماری آواز کو اپنے اخبارات، چینل اور پورٹل پر جگہ دے کر ہماری آواز کو پہنچائیں تاکہ بند ہونے کی وجہ سے ہمارا جو تعلیمی نقصان ہورہا ہے اس کا سلسلہ رک جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×