احوال وطن

اب 8؍فروری کو واٹس اپ بند نہیں ہوگا ‘ واٹس اپ نے کیا اعلان‘ اپنے بزنس پلان کو کیا ملتوی

نئی دہلی: 16؍جنوری (عصرحاضر) واٹس اپ صارفین کی الجھن کو ختم کرتے ہوئے واٹس اپ نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ

ہم تک پہنچنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم ابھی تک براہ راست بات چیت کرکے کسی بھی الجھن کا مقابلہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ صارفین 8 فروری کو کسی کا اکاؤنٹ معطل یا حذف نہیں ہوگا اور ہم مئی کے بعد تک اپنے کاروباری منصوبوں کو ملتوی کررہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے پاس شرائط کا جائزہ لینے اور سمجھنے کے لئے کافی وقت ہو۔ ہم یہ بھی یقین دلائیں کہ ہم نے کبھی بھی کسی اکاؤنٹ کو اس کی بنیاد پر حذف کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا اور آئندہ بھی ایسا نہیں کریں گے۔

یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ واٹس اپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو لیکر دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جج نے فیس بک کے زیر ملکیت ’انسٹنٹ میسجنگ سروس‘ یعنی وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 18 جنوری کو ہوگی۔

جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ کی سنگل بنچ نے ایڈووکیٹ چیتنیہ روہیلہ کے ذریعہ اپنے وکیل منوہر لال کے توسط سے دائر درخواست پر 18 جنوری کو ایک اور بنچ کے سامنے سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بنچ نے کہا ’’ "اس معاملہ کو مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی سمجھا جانا چاہئے”‘‘۔

درخواست میں عدالت کو وہاٹس ایپ کے ذریعہ رازداری کی پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرتے وقت لوگوں کے زبانی اور ذاتی حقوق کا تحفظ کرنے اور اسے کسی بھی طرح سے نظرانداز نہ کرنے کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×