ریاست و ملک

دنیا کی سب سے بڑی کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلہ کا وزیر اعظم مودی نے کیا آغاز

نئی دہلی: 16؍جنوری (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملک میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 3006 ٹیکہ کاری مراکز نے شرکت کی۔

ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس پر اہم معلومات فراہم کی۔ ٹیکہ کاری کے پہلے روز ہر سنٹر میں تقریباً 100 افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ہیلتھ ورکر جیسے گروپوں کو پہلے ترجیح دی جارہی ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے میں ’انٹی گریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم‘ کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز (آنگن واڑی ورکرز) کو پہلے مرحلے میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×