احوال وطن

سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی سے بی کے یو صدر بھوپیندر سنگھ مان ہوئے دستبردار

نئی دہلی: 14؍جنوری (عصرحاضر) کسان تحریک پر دو دن قبل سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علاحدہ کر لیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے ذریعہ جاری ایک میڈیا بیان میں بھوپیندر سنگھ مان کی طرف سے کہا گیا کہ ’مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین زرعی قوانین پر کسان یونین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے مجھے 4 رکنی کمیٹی میں نامزد کرنے کو لے کر میں عدالت عظمیٰ کا شکر گزار ہوں۔ ایک کسان اور خود ایک یونین لیڈر کے طور پر، کسان یونین اور عام آدمی کے درمیان جذبات اور خدشات کو دیکھتے ہوئے میں پنجاب یا کسانوں کے مفاد سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا اسی لئے کسی بھی عہدے کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔ میں خود کو کمیٹی سے ہٹا رہا ہوں اور میں ہمیشہ اپنے کسانوں اور پنجاب کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ واضح رہے کہ سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سردار بھوپیندر سنگھ مان، بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر اور اکھل بھارتیہ کسان سمنوے کمیٹی کے صدر ہیں۔ دراصل، سپریم کورٹ نے اس معاملے میں تنازعہ کے حل کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی میں بھوپیندر سنگھ مان کے علاوہ ڈاکٹر پرمود کمار جوشی (انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، اشوک گلاٹی (زرعی ماہر معاشیات) اور انل دھنوٹ (شیوکیری سنگٹھن، مہاراشٹر) ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×