احوال وطن

مغربی بنگال کے دورے کے دوران سی اے اے کے نفاذ کا اعلان کریں گے امت شاہ

نئی دہلی: 31؍دسمبر (عصرحاضر) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال دورہ کے موقع پر سی اے اے کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔ اس بات کا بی جے پی کی جانب منعقد پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سواپن داس گپتا اور ممبر پارلیمنٹ شانتو ٹھاکر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران سی اے اے پر بات کرتے ہوئے یہ کہا  کہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر امت شاہ کی خاموشی کی وجہ سے ان نیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اگلے مہینے جنوری میں جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے تو وہ وہیں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے اور اس طریقے سے’ متوا سماج ‘کے مدتوں کا خواب پورا ہوگا ۔ ٹھاکر جن کاتعلق متوا سماج سے ہے نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق امت شاہ متواسماج کے گڑھ ٹھاکر نگر جائیں گے اور وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے ۔حالیہ دورے کے دوران امت شاہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر ہورہی ہے ۔اس کے بعد سے ہی متوا سماج میں ناراضگی پھیل گئی تھی ۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ شانتو ٹھاکر نے اس پرناراضگی ظاہر کی تھی۔بی جے پی نے انہیں منایا ہے اور آج پریس کانفرنس کے ذریعہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔ٹھاکر نے کہا ہےکہ مرکزی وزیر داخلہ 19 یا 20 جنوری کومغربی بنگال آئیں گےاور وہ ٹھاکرنگر جائیں گے۔ وہ رفیوجی کمیونیٹی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس قانون کو پاس کیا ہے تو اس کو نافذ کیوں نہیں کریں گے۔اب خود امت شاہ متوا سماج سے ملاقات کرکے ان کے خدشات کو دور کریں گے۔

نائب صدر مکل رائے نے کہا کہ متوا برادری کاسیاسی استحصال کیا گیا ہے ۔ترنمول کانگریس اور بائیں محاذ نے اپنے فائدے کےلئے ان کا استعمال کیا ہے ۔ کبھی بھی متواج سماج کی بھلائی کےلئے کام نہیں کیا ہے ۔

بنگال میں سی پی آئی (ایم) اور ترنمول کانگریس نے مسلم دراندانوں کو فائدہ پہنچایا ہے ۔گزشتہ دس سالوں میں ممتا بنرجی نے متواج سماج کےلئے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔مکل رائے نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے متوا سماج کو شہریت دینے کےلئے شہریت ترمیمی ایکٹ کو پاس کیا ہے ۔کورونا وئرس کی وجہ سے اس قانون کے نفاذ میں تاخیر ہوئی ے مگر اب یہ جلد ہی نافذ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×