شاہین باغ مظاہرین سے آج چوتھے دن بھی نتیجہ خیز گفتگو نہ ہوسکی‘ مظاہرین نے کیے 7؍مطالبے
نئی دہلی: 22؍فروری (ذرائع) شاہین باغ میں بیٹھے احتجاج کاروں کے درمیان سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر مذاکرات کار سادھنا رام چندرن آج مسلسل چوتھے روز بھی پہنچیں۔ انہوں نے مظاہرین سے آج ایک بار پھر روڈ کو کھولنے کے لئے بات چیت کی لیکن بات چیت کا اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو پایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مظاہرین نے سادھنا کے سامنے 7 شرطیں رکھی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف کا روڈ کھولنے کی صورت میں لوگوں کے تحفظ کی ضمانت دی جائے اور یہ ضمانت سپریم کورٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر لوگوں کو بھروسہ نہیں ہے۔ نیز شاہین باغ کے جن افراد پر کیس درج ہیں ان کو واپس لیا جائے۔ تاہم، مصالحت کاروں اور شاہین باغ مظاہرین کے درمیان گفتگو کا اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ برامد نہیں ہوا ہے۔
سادھنا رام چندرن نے ہفتہ کے روز بھی مظاہرین کو راستہ کھولنے پر راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم مظاہرین نے اپنے سات مطالبات رکھتے ہوئے یہ واضح کر دیا کہ جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک راستہ خالی نہیں کیا جائے گا۔
I proud of shahin bagh