احوال وطن

کسانوں کی حمایت میں پہنچی شاہین باغ کی دادی بلقیس بانو کو پولیس نے کیا گرفتار

نئی دہلی: یکم؍دسمبر (عصرحاضر) زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں چل رہے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں پہنچی شاہین باغ کی دادی بلقیس بانو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے بلقیس دادی نے کہا تھا کہ ہم کسانوں کی بیٹیاں ہیں اور ہم آج کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ کو حمایت دیں گے۔ ہم اپنی آواز اٹھائیں گے، حکومت کو ہماری بات سننی چاہئے۔ شاہین باغ کی دادی بلقیس بانو کو سندھو بارڈر پر دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہ آج کسان احتجاج کی حمایت کرنے کے لئے سندھو بارڈر پہنچی تھیں۔

دراصل، گزشتہ کئی دنوں سے اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے کسان تنظیمیں مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے ٹکری، غازی پور اور سندھو بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے کسانوں کے دہلی چلو کی اپیل کے پیش نظر سرحد پر احتیاط کے طور پر گاڑیوں کی جانچ تیز کردی ہے۔ ویسے ٹکری، سندھو اور غازی پور بارڈر کے علاوہ دہلی کو ہریانہ اور اترپردیش سے جوڑنے والے کسی دیگر سرحدی علاقے سے احتجاجی مظاہرہ کی خبر نہیں ہے۔ احتیاطاً دہلی – گڑگاوں سرحد پر بھی سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مضبوط کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×