احوال وطن

وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی کا امریکی دورہ

نئی دہلی: 16؍اکتوبر (عصر حاضر) لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی، وائس چیف آف آرمی اسٹاف 17اکتوبر سے 20 اکتوبر 2020 کے درمیان امریکہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں فوجوں کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ امریکی فوج کی اہلیت اور تربیت کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف یو ایس آرمی پیسفک کمانڈ (یو ایس اے آر پی آر اے سی) دی آرمی کامپونینٹ آف انڈوپیسفک کمانڈ (آئی این ڈی او پی اے سی او ایم) کا دورہ کریں گے اور وہاں کی فوجی قیادت سے تبادلہ خیالات کریں گے۔ بعد ازاں وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف آئی این ڈی او پی اے سی او ایم کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فوجی تعاون اورمزید فوجی تربیت کے، جس میں مشترکہ مشقیں اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے جیسے پہلو شامل ہیں، ان پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے سے آپریشن اور اشتراک کی سطح پر دونوں فوجوں کے درمیان مزید استحکام آئے گاْ قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی پابندیوں کے باوجود ہندوستان امریکہ کے ساتھ دو مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے جارہا ہے۔ ان کے نام ہیں: یودھ ابھیاس (فروری 2021) اور وجرپرہار (مارچ 2021)۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×