احوال وطن

مرکزی حکومت کورونا وائرس سے متعلق عوامی بیداری مہم چلائے گی

نئی دہلی: 8؍اکتوبر (عصر حاضر) وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینی اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلوں کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق 8 اکتوبر سے عوامی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینی اجلاس کے بعد پرکاش جاوڈیکر، پیوش گوئل اور دھرمیندر  پردھان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ۔19 ویکسن کی عدم دستیابی میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور بار بار ہاتھ دھونا ہی محفوظ رہنےکا واحد ہتھیار ہے۔ جاوڈیکر نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مہم شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر پیوش گوئل نے بتایا کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایسٹ ویسٹ میٹرو راہداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ 16.6 کیلومیٹر طویل ایسٹ ویسٹ راہداری کے منصوبہ پر 8 ہزار 575 کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے جس سے بڑے پیمانہ پر حمل و نقل کے نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس میٹرو راہداری سے کولکتہ کے رہنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا جبکہ روزانہ تقریباً 8 لاکھ افراد اس سے سفر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولکتہ میں میٹرو منصوبہ کو دسمبر 2021 تک تکمیل کردیا جائے گا اور اس منصوبہ کے تحت 16 اسٹیشنز کا احاطہ کیا جائے گا تاہم منصوبہ سے ٹریفک میں آسانی ہوگی۔وزرا کے مطابق مرکزی کابینہ نے جاپان کے سابھ سائبر سیکوریٹی پر باہمی تبادلہ خیال کی منظوری دی ہے اور 7 خطرناک کمیکلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×