احوال وطن

ہاتھرس عصمت ریزی معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

نئی دہلی: یکم؍اکتوبر (اے این ایس) ہاتھرس میں ہونے والی اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج ہورہا ہے، واقعے کے خلاف طلبہ برادری سمیت سماجی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر اُتر کر اپنا احتجاج درج کرارہے ہیں وہیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر سماج وادی پارٹی کی خواتین ونگ نے کینڈل مارچ کیا اور وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ریاست اترپردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی اور اس کی موت کا معاملہ آج عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا۔سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) یا خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرانے کا حکم دینے کی مانگ کی گئی ہے۔دہلی کے ستیاما دوبے، وکاس ٹھاکرے، رودر پرتاپ یادو اور سوربھ یادو نے مفاد عامہ کی یہ عرضی داخل کی ہے۔ عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے معاملے کی جانچ اور ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوپائے گی، اس لیے اسے اترپردیش سے دہلی منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔اس کے ساتھ ہی اس کی سی بی آئی یا سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سبکدوش ججز کی قیادت والی ایس آئی ٹی سے جانچ کرائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×