ریاست و ملک
ملک بھر میں اندرون ایک یوم 14؍لاکھ سے زائد کورونا جانچ کا ریکارڈ
نئی دہلی: یکم ؍نومبر (اے این ایس)انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں 30 ستمبر کو کورونا وائرس سیمپل کا ٹیسٹ 14 لاکھ 23 ہزار 52 تھا اور گزشتہروز اعداد و شمارسات کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 781 تکپہنچ گئے۔دنیا میں عالمی وبا ’کووِڈ۔19‘ کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ مہم میں 30 ستمبر کو 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ ہو گئے۔یہ دوسرا موقع ہے جب ایک دن میں 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل ٹیسٹ کیا گیا۔قبل ازیں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں دن بہ دن زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کی مہم میں 24 ستمبر کو ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار409 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔