ریاست و ملک

کانگریس کی زیر اقتدار ریاستیں نئے زرعی قوانین کو غیر مؤثر بنا ئیں: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے حال ہی میں منظور شدہ نئے زراعتی قوانین کو غیر مؤثر بنانے کے لئے آئین میں موجود طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ریاستوں میں نیا قانون نافذ کریں۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ سونیا گاندھی نے پارٹی کی زیر اقتدار ریاستوں سے آرٹیکل 254(2) میں دیئے گئے اختیار ات کا استعمال کرکے قانون سازی کرنے کو کہا ہے۔پارٹی نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتیں آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات استعمال کرتی ہیں تو مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے گئے کسان مخالف قوانین سے کسانوں کو راحت ملے گی اور انہیں ایم ایس پی کا بھی فائدہ ہوگا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے جو قانون بنایا ہے وہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور ریاستی حکومتیں ان قوانین کو غیر مؤثر بناسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×