احوال وطن

راجیہ سبھا کا مانسون اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی 23:؍ستمبر(اے این ایس)راجیہ سبھا میں جاری مانسون اجلاس بدھ کے روز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا‘ اس طرح راجیہ سبھا کے 252واں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ پارلیمانی امور کے وزیر وی مرلیدھرن نے ایوان کو ملتوی کرنے کی سفارش کو پڑھ کر سنایا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مانسون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں اپوزیشن کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناروا سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کئے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے اعدادوشمار کے مطابق، اب تک کے سبھی مانسون سیشن صرف تین سیشن میں 10 یا اس سے کم میٹنگ ہوپائیں۔ 16 سیشن میں 11 سے 20 میٹنگ ہوئیں، 40 سیشن میں 21 سے 30 میٹنگ، 9 سیشن میں 39 میٹنگ اور ایک سیشن میں 40 میٹنگیں ہوئیں۔ موجودہ سیشن میں بھی 18 میٹنگیں طے تھیں، لیکن اسے پہلی ہی ملتوی کرنا پڑا۔ ریکارڈ کے لئے بتا دیں کہ اب تک کے تمام سیشن میں 111واں سیشن سب سے چھوٹا سیشن رہا ہے۔ 20 اگست 1979 کو ہوئے اس سیشن میں صرف ایک میٹنگ ہوپائی تھی کیونکہ آنجہانی چرن سنگھ نے وزیر اعظم بننے کے بعد اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×