احوال وطن

زرعی اصلاحات بل؛ ایوان میں ہنگامہ کرنے پر 8؍اراکین معطل

نئی دہلی: 21؍ستمبر (اے این ایس) اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا نے اتوار کو زرعی پیداوار تجارت اور تجارت (فروغ اور سہولت) بل 2020 اور زرعی خدمات بل -2020 پر کاشتکاروں (اختیار اور تحفظ) قیمت کی ضمانت کا معاہدہ 2020 کو منظوری دے دی۔ لوک سبھا میں ان دونوں بلوں کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔کسان بل کو لے کر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے پرآج  8 اپوزیشن اراکین کو ایوان سے معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے اراکین میں ڈیریک اوبرائن، سنجے سنگھ، رپون بورا، نظیر حسین، کے کے راگیش، اے کریم، راجیو ساٹواور ڈولا سین شامل ہیں۔ ان اراکین پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا تھا، لیکن معطل ہونے کے بعد بھی یہ ایوان میں بیٹھے رہے اور ہنگامہ کر رہے تھے، لہٰذا چیئرمین نے بعد میں ان سبھی اراکین کو پورے مانسون سیشن کے لئے معطل کردیا ہے۔ ایوانمیں بی جے پی اراکین نے ان کی شکایت کی تھی، جس کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ان اراکین کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔اتوار کو ایوان میں ہوئے سانحہ پر چیئرمین وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ راجیہ سبھا کے لئے سب سے خراب دن تھا۔ کچھ اراکین پارلیمنٹ نے پیپر پھینکا، مائیک کو توڑ دیا۔ رول بک کو پھینکا گیا۔ اس حادثہ سے میں بے حد مایوس ہوں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کو دھمکی دی گئی۔ ان پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا۔راجیہ سبھا چیئرمین وینکیا نائیڈو نے مزید کہا- ’پارلیمنٹ کا یہ برتاو انہتائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ میں اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیتا ہوں، برائے مہربائی اپنا جائزہ لیجیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×