ریاست و ملک

اگلے سال کے اوائل تک کورونا ویکسین دستیاب ہونے کی امید

نئی دہلی: 17؍ستمبر (اے این ایس) راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعرات کو کہا کہ مجھے امید ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اگلے سال کے آغاز تک ملک میں دستیاب کردی جائے گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب بھارت میں 50 لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں اور لوگ سانس کی تکلیف کو لے کر ویکسین کے منتظر ہیں۔ دوسرے ممالک کی طرح ، ہندوستان بھی کوششیں کر رہا ہے۔ تین ویکسین کے امیدوار مختلف مراحل میں ہیں۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ایک ماہر گروپ اس کا تجربہ کر رہا ہے اور اس کے لئے جدید ترین منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال کے آغاز تک کہ ایک ویکسین ہندوستان میں دستیاب ہوگی۔زیڈس کیڈیلا اور بھارت بائیوٹیک کی دو دیسی ویکسینوں نے مرحلہ 1 مکمل کرلیا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل سے کلیئرنس ملنے کے بعد دوبارہ تجربات کا آغاز کیا ہے۔ بھارت آوکسفورڈ کے جینر انسٹی ٹیوٹ اور آسٹرا زینیکا نے مشترکہ طور پر تیار کردہ کوشیلڈ نامی ویکسین امیدوار کا مینوفیکچرنگ پارٹنر ہے۔ ہرش وردھن نے کہا آج ملک میں پی پی آئی کٹس بنانے والی 110 کمپنیاں ہیں۔ وینٹی لیٹر بنانے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر اب 25 ہو گئی ہے۔ این-95 ماسک کے 10 بڑے پروڈیوسر بھی ہیں، اس سے پہلے ہمیں وینٹی لیٹروں کی درآمد پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کبھی بھی ریاستوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×