احوال وطن

شاہین باغ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن

نئی دہلی: 19/فروری (اے این آئی) سپریم کورٹ سے 17/فروری کو شاہین باغ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے مقرر کیے گئے مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن آج شاہین باغ میں مظاہرین کے درمیان پہنچ کر انہیں کسی متبادل جگہ پر مظاہرہ کو منتقل کرنے کیلئے سمجھانے اور منانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں 15/دسمبر 2019 سے ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین اور بچے مظاہرہ کررہے ہیں ۔
اس موقع پر سنجے ہیگڑے نے پہلے انگریزی میں سپریم کورٹ کا حکم پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد سادھنا رام چندرن نے سپریم کورٹ کے حکم کو اختصار کے ساتھ ہندی زبان میں مظاہرین کو بتایا ۔
سادھنا رام چندرن نے شاہین باغ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آپ کے پاس مظاہرہ کا حق ہے ۔ سی اے اے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے ، مگر ہماری طرح دیگر کے بھی حقوق ہیں۔ جس پر خواتین نے کہا کہ حکومت اور عدالت کو سڑک کی تو فکر ہے لیکن سڑک پر دو ماہ سے زیادہ کے عرصہ سے مظاہرہ کررہی خواتین کی فکر نہیں ہے ان کے احتجاج کو حکومت نظر انداز کررہی ہے۔ سیاہ قوانین کی واپسی تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

Related Articles

One Comment

  1. باالکل وہیں جاری رہنا چاہیے احتجاج ایسی جگہ ہونا چاہیے جہاں سے حکومت پر دباو بھی پڑے سن سنان جگہ پر احتجاج کا کوئی مطلب نہیں جگہ کی منتقلی گویا کہ احتجاج کو ختم کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×